مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 137ویں روز بھی فوجی محاصرہ اوردیگر پابندیاںجاری

سرینگر ۔ 19دسمبر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جمعرات کو مسلسل 137ویں روزبھی بھارتی فوجی محاصرہ جاری ہے اور اس کے خلاف وادی کشمیر اور جموںکے مسلم اکثریتی علاقوں کے لوگوں میںبدستور شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میںبڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کے علاوہ دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں نافذ ہیں ۔ وادی کشمیرمیں 80لاکھ سے زائد کشمیریوں کو مسلسل …

سرینگر ۔ 19دسمبر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جمعرات کو مسلسل 137ویں روزبھی بھارتی فوجی محاصرہ جاری ہے اور اس کے خلاف وادی کشمیر اور جموںکے مسلم اکثریتی علاقوں کے لوگوں میںبدستور شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میںبڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کے علاوہ دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں نافذ ہیں ۔ وادی کشمیرمیں 80لاکھ سے زائد کشمیریوں کو مسلسل لاک ڈائون کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ ،پری پیڈ موبائل فون اور ایس ایم ایس سروسزبھی مسلسل معطل ہیں۔ انٹرنیٹ کی مسلسل معطلی کی وجہ سے لوگوںکا نہ صرف اپنے قرب و جوار بلکہ بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ طلبائ، صحافیوں، ڈاکٹروں، تاجروں اور دیگر پیشہ ور افراد بری طرح متاثر ہو ئے ہیں ۔ادھر وادی کشمیر میں لوگ سول نافرمانی کی تحریک کے ذریعے بھارت کے کشمیری مخالف اقدامات کے خلاف مزاحمت اوراپنے غم و غصہ کا اظہار جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اس تحریک کے دوان لوگ اپنی دکانیں اور تجارتی مراکز بند رکھتے ہیں اور سکول اور دفاتر نہیں جاتے ۔ دکانیں صبح اور شام کے اوقات میں صرف چند گھنٹوں کیلئے ہی کھولی جاتی ہیں۔بیشتر پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے ۔