اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) چین نے ستمبر 2019ء تک 12 توانائی کی پیداواری پراجیکٹس پر کام کیا جن میں زیادہ تر نے کمرشل آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق ستمبر 2019ء تک چین نے 12 توانائی کی پیداواری پراجیکٹس پر کام کیا ہے جن میں زیادہ تر نے کمرشل آپریشنز کا آغاز کیا ہے جبکہ کچھ کام کے مختلف …
سی پیک منسوبہ، چین نے ستمبر 2019ء تک توانائی کی 12 پیداواری پراجیکٹس پر کام کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) چین نے ستمبر 2019ء تک 12 توانائی کی پیداواری پراجیکٹس پر کام کیا جن میں زیادہ تر نے کمرشل آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق ستمبر 2019ء تک چین نے 12 توانائی کی پیداواری پراجیکٹس پر کام کیا ہے جن میں زیادہ تر نے کمرشل آپریشنز کا آغاز کیا ہے جبکہ کچھ کام کے مختلف مراحل میں ہیں۔ ان تمام پراجیکٹس سے تقریباً 7240 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ اس حوالے سے جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کی گزشتہ میٹنگ میں گفت و شنید بھی کی گئی ہے اور ان مجموعی پراجیکٹس میں سے 9 کے مختلف مراحل اور کمرشل اپ ڈیٹس کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے۔ ان 9 پراجیکٹس پر 8.175 ارب ڈالر کی لاگت آئی اور 5320 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ بقیہ 3 پراجیکٹس مالی سال برائے برائے 23ـ2020 میں مکمل ہونگے اور ان کی مدد سے 1920میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔








