سی پیک کے تحت توانائی سیکٹر میں 17.7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ملک میں توانائی کے منصوبوں سے 10 ہزار 70میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جا رہی ہے، سی پیک کے تحت توانائی سیکٹر میں 17.7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پورٹ قاسم کراچی پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ، …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ملک میں توانائی کے منصوبوں سے 10 ہزار 70میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جا رہی ہے، سی پیک کے تحت توانائی سیکٹر میں 17.7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پورٹ قاسم کراچی پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ، خیبر پختونخوا میں سکی کیناری پاور پلانٹ سے 870 میگاواٹ، ساہیوال کول پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ، اینگرو تھر بلاک ٹو سے 660 میگاواٹ، ہائیڈرو چائنہ دائود ونڈ فارم ٹھٹھہ سے 50 میگاواٹ ،گوادر میں کول پاور پلانٹ سے 300 میگاواٹ، قائد اعظم سولر پارک بہاولپور سے 1000 میگاواٹ، جمپھر ٹھٹھہ ونڈ فارم سے 100 میگاواٹ، جمپھر ٹھٹہ سے 50 میگاواٹ، تھر کول بلاک ون سے 1320 میگاواٹ، کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن سے 720 میگاواٹ، تھری گارجس سیکنڈ ونڈ پاور پراجیکٹ سے 50 میگاواٹ، کول پاور پلانٹ حب سے 1320 میگاواٹ، تھر مائن مائوتھ اوریکل پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جا رہی ہے۔