راولپنڈی19دسمبر (اے پی پی )بیلجئیم کے سفیر فلپ برونچین نے پاکستان اور بلجیئم کے مابین تجارت کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستانی تاجر برادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ دنیا میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) پربلجئیم ٹاپ ٹین ممالک میں سر فہرست ہے، پاکستانی تاجروں اور تارکین وطن کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس …
پاک بیلجیئم تجارتی حجم 900 ملین یورو تک پہنچ گیا ،فلپ برونچین

مزید خبریں
راولپنڈی19دسمبر (اے پی پی )بیلجئیم کے سفیر فلپ برونچین نے پاکستان اور بلجیئم کے مابین تجارت کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستانی تاجر برادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ دنیا میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) پربلجئیم ٹاپ ٹین ممالک میں سر فہرست ہے، پاکستانی تاجروں اور تارکین وطن کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 70 سال پر محیط خوشگوار تعلقات موجود ہیں اور مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ دو طرفہ تجارتی حجم 900 ملین یورو تک بڑھ گیاہے۔ سفیر کے ہمراہ بیلجیم کے سفارتخانے کے ٹریڈ کمشنر عابد ایم حسین اورکمرشل آفیسر شوکت نواز نیازی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک توانائی، انفراسٹرکچر، ٹیکسٹائل، ڈیری، پولٹری اورتعلیم کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے ۔یچ ای سی کے تحت یلجئیم یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے یا تحقیق کرنے والے پاکستانی طلباء کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے دنیا کے مختلف حصوں میں تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور نمائشوں اور کاروباری مواقع کانفرنسوں (بی او سی) کے انعقاد میں آر سی سی آئی کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے 2020 میں برسلز میں آئندہ ہونے والے آر سی سی آئی کے زیر اہتمام بزنس کانفرنس کے لئے مکمل تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر آر سی سی آئی کے صدر صبور ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیلجیم یوروپی یونین کے اندر پاکستان کا 5 واں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے ۔لیکن موجودہ تجارت کا حجم دونوں ممالک کے مابین تجارت کے دستیاب امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اگلے چند سال میں تجارتی حجم کو 2 ارب ڈالر سے زیادہ تک لے جانے کے لئے نجی شعبوں میں تعاون کرنا چاہئے۔انہوں نے باہمی تجارت کے فروغ کے لیے چیمبر آف کامرس کی سطح پر تعاون اور رابطے بڑھانے پر اور دیا۔ انہوں نے چیمبر کے زیر اہتمام انٹر نیشنل راول ایکسپو 2020 میں بیلجیم کے سفیر کو کمپنی کے نمائندوں کو لانے کی دعوت بھی دی۔ بعدازاں سفیر نے چیمبر کے احاطے میں بزنس کیٹلاگ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سینئر نائب صدر نو شیروان خلیل خان، نائب صد ر محمد حمزہ سروش، سابق صدر راجہ عامر اقبال، مجلس عاملہ کے اراکین، ریجنل ٹریڈ کے کنوئینر خورشید برلاس اور چیمبر ممبران بھی موجود تھے۔








