نیویارک۔ 4 جنوری (اے پی پی)اقوام متحدہ رواں سال اپنا 75 واں یوم تاسیس منا رہی ہے۔ ادارے کو عالمی درجہ حرارت میں اضافے اور ہتھیاروں میں اضافے سے نمٹنے میں بڑھتی ہوئی مشکلات کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا قیام اکتوبر 1945 میں عمل میں آیا تھا جس کا مقصد آئندہ نسلوں کو جنگوں کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھنا تھا۔ ادارے کے منشور پر 50 ملکوں …
اقوام متحدہ کا اپنے قیام کے 75ویں سال ممالک سے ”جرات” کے مظاہرے کی اپیل

مزید خبریں
نیویارک۔ 4 جنوری (اے پی پی)اقوام متحدہ رواں سال اپنا 75 واں یوم تاسیس منا رہی ہے۔ ادارے کو عالمی درجہ حرارت میں اضافے اور ہتھیاروں میں اضافے سے نمٹنے میں بڑھتی ہوئی مشکلات کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا قیام اکتوبر 1945 میں عمل میں آیا تھا جس کا مقصد آئندہ نسلوں کو جنگوں کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھنا تھا۔ ادارے کے منشور پر 50 ملکوں نے دستخط کیے تھے جن میں دوسری جنگ عظیم کے فاتح اتحادی ممالک بھی شامل تھے۔اقوام متحدہ کے ارکان کی تعداد اب بڑھ کر 193 ریاستوں تک پہنچ گئی ہے۔ ادارے کو درپیش سب سے بڑا مسلہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہے۔دسمبر میں اسپین میں ہونے والے ماحولیاتی اجلاس کوپ 25 میں اقوام متحدہ نے ممالک سے گرین ہاو?س گیسوں کے اخراج کم کرنے کے پہلے سے بلند اہداف مقرر کرنے کی اپیل کی تھی۔ تاہم اس اجلاس میں اتفاق رائے حاصل نہ کیا جا سکا تھا۔بین الاقوامی تنازعات کا خاتمہ بھی دشوار گزارثابت ہوا ہے۔ امریکہ، روس اور چین کے درمیان اختلافات کے باعث اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بین الاقوامی تنازعات کا موثر حل پیش کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ان تینوں ممالک کے درمیان ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی دوڑ سے یہ چیلنج اور مشکل ہو گیا ہے۔








