پاکستان اورچین کے درمیان آذادانہ تجارت معاہدے کے دوسرے مرحلہ پرعمل درآمد چین کو پاکستانی برآمدات اورپاکستان میں مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ کا امکان

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) پاکستان اورچین کے درمیان آذادانہ تجارت معاہدے کے دوسرے مرحلہ پرعمل درآمد سے چین کو پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ کا امکان ہے جبکہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ بھی ہوسکے گا۔پاکستان اورچین کے درمیان آزادانہ تجارت کے فیز ٹوپریکم جنوری 2020 ء عمل درآمد شروع ہوگیاہے، اس معاہدے کے تحت سینکڑوںاشیاء پر ڈیوٹیوں اورٹیکس میں چھوٹ …

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) پاکستان اورچین کے درمیان آذادانہ تجارت معاہدے کے دوسرے مرحلہ پرعمل درآمد سے چین کو پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ کا امکان ہے جبکہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ بھی ہوسکے گا۔پاکستان اورچین کے درمیان آزادانہ تجارت کے فیز ٹوپریکم جنوری 2020 ء عمل درآمد شروع ہوگیاہے، اس معاہدے کے تحت سینکڑوںاشیاء پر ڈیوٹیوں اورٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے اورتوقع ہے کہ اس کے نتیجے میں چین کو پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن ہوسکے گا۔اس وقت پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں چین سے درآمدات اورپاکستان سے چین کو برآمدات میں فرق بہت زیادہ ہے ۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے دوران چین کو پاکستانی برآمدات کا حجم 727.48 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں چین کو پاکستانی برآمدات کا حجم 741.16 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔ مالی سال 2018-19ء میں چین کو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 1.85 ارب ڈالر رہاتھا۔ برآمدات کی بہ نسبت چین سے درآمدات کی شرح بہت زیادہ ہے۔سٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں چین سے درآمدات کا حجم 1.025 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال 2018-19ء میں چین سے 10.16 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئیں۔ماہرین کے مطابق پاکستان اورچین کے درمیان آذاد انہ تجارت معاہدے کے دوسرے مرحلہ پرعمل درآمد سے چین کو پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا جس سے تجارتی خسارے میں مزید کمی آئیگی۔اسی طرح ملک میں چین کی سرمایہ کاری میں مزیداضافہ کا بھی امکان ہے۔ چین نے پاکستان میں جاری مالی سال کے دوران 141.8 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ جولائی سے لیکرنومبر2019ء تک کے عرصہ میں چین نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں 141.8 ملین ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کی۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین نے پاکستان میں 94 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی،اعدادوشمارکے مطابق نومبر2019ء میں پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کا حجم 19.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں