تہران ۔ 8 جنوری (اے پی پی) ایران میں بدھ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر4.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ بوشہر جوہری پلانٹ کے قریب بھی محسوس کیا گیا تاہم کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز برزجان شہر تھا جہاں زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹرزیر زمین تھی۔یاد رہے کہ بوشہر، برزجان سے …
ایران میں زلزلے کے جھٹکے

مزید خبریں
تہران ۔ 8 جنوری (اے پی پی) ایران میں بدھ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر4.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ بوشہر جوہری پلانٹ کے قریب بھی محسوس کیا گیا تاہم کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز برزجان شہر تھا جہاں زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹرزیر زمین تھی۔یاد رہے کہ بوشہر، برزجان سے 70 کلو میٹر دور واقع ہے۔








