سی پیک کے دوسرے مرحلے میںغربت کی شرح میں کمی لائے جائے گی، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں غربت کی شرح میں کمی لانا اہم ترجیحات میں شامل ہیں ۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک منصوبہ دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جس میں سماجی فلاح و بہبود کے شعبوں پر خاص توجہ دی جائے گی خصوصاً غربت کی شرح میں کمی لائے جائے …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں غربت کی شرح میں کمی لانا اہم ترجیحات میں شامل ہیں ۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک منصوبہ دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جس میں سماجی فلاح و بہبود کے شعبوں پر خاص توجہ دی جائے گی خصوصاً غربت کی شرح میں کمی لائے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ زراعت,صنعت اورانفراسٹریکچر کی بہتری کو خاص طور پر ملحوظ نظر رکھا جائے گا جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو جائیں گے جس سے غربت کی شرح میں واضح کمی آئے گی۔ حکومتِ پاکستان سی پیک منصوبہ کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاری کی نئی راہیں ہموار ہو جائیں گی۔