بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے پانچویں مرحلے کے آخری دو میچ کل کھیلے جائیں گے

ڈھاکہ ۔ 10 جنوری (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے پانچویں مرحلے کے آخری دو میچ کل ہفتہ کو کھیلے جائیں گے، دونوں میچز شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے 41 ویں میچ میں چٹو گرام چیلنجرز اور راجشاہی رائلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ چٹوگرام چینلنجرز کی ٹیم محموداللہ کی قیادت کرینگے جبکہ راجشاہی رائلز آندرے رسل کی زیر قیادت میدان …

ڈھاکہ ۔ 10 جنوری (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے پانچویں مرحلے کے آخری دو میچ کل ہفتہ کو کھیلے جائیں گے، دونوں میچز شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے 41 ویں میچ میں چٹو گرام چیلنجرز اور راجشاہی رائلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ چٹوگرام چینلنجرز کی ٹیم محموداللہ کی قیادت کرینگے جبکہ راجشاہی رائلز آندرے رسل کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دوسرے میچ میں کھلنا ٹائیگرز اور ڈھاکہ پلاٹون کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ ڈھاکہ پلاٹون کی قیادت مشرفی مرتضی کریں گے جبکہ کھلنا ٹائیگرز کی کمان مشفیق الرحیم کو سونپی گئی ہے۔ لیگ میں 7 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے کوشاں ہیں جن کے درمیان 46 میچز کھیلے جائیں گے۔ دفاعی چیمپئن کومیلا واریئرز کی لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کےلئے کوششیں جاری ہیں۔ لیگ کا فائنل میچ 17 جنوری کو کھیلا جائے گا۔