آل پاکستان ٹریڈرز کا اجلاس 20جنوری کوہو گا، وزیر اعظم اجلاس کی صدارت کرینگے،چیئر مین ایف بی آر

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی)چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) سید شبر زیدی نے کہا ہے کہ آل پاکستان ٹریڈرز کا اجلاس 20جنوری کو وزیر اعظم ہاوس میں منعقد ہو گا۔وزیر اعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کرینگے۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں چیئر مین ایف بی آر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 20جنوری کو وزیر اعظم ہاوس میں منعقدہ آل پاکستان …

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی)چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) سید شبر زیدی نے کہا ہے کہ آل پاکستان ٹریڈرز کا اجلاس 20جنوری کو وزیر اعظم ہاوس میں منعقد ہو گا۔وزیر اعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کرینگے۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں چیئر مین ایف بی آر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 20جنوری کو وزیر اعظم ہاوس میں منعقدہ آل پاکستان ٹریڈرز اجلاس کی صدارت کرینگے۔وزیر اعظم اس موقع پر تاجر برادری کے لئے رعایتوں کا باضابطہ اعلان بھی کرینگے۔