اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزات خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاء و سارک) زاہد حفیظ چوہدری نے پاکستان میں بھارتی سفارتخانہ کے ناظم الامور گارواہلووالیا کو پیر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی قابض افواج کی طرف سے 11 جنوری 2020ء کو کوٹ کوٹیرا اور کاریلا سیکٹرز پر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی جس میں بیگناہ شہری شہید ہوئے، پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بھارتی …
بھارتی سفارتخانہ کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، کوٹ کوٹیرا اور کاریلا سیکٹرز پر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزات خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاء و سارک) زاہد حفیظ چوہدری نے پاکستان میں بھارتی سفارتخانہ کے ناظم الامور گارواہلووالیا کو پیر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی قابض افواج کی طرف سے 11 جنوری 2020ء کو کوٹ کوٹیرا اور کاریلا سیکٹرز پر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی جس میں بیگناہ شہری شہید ہوئے، پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں 24 سالہ محمد اشتیاق ساکن موضع چوکی تحصیل و ضلع کھوئی رٹہ نے جام شہادت نوش کیا۔ بھارتی قابض افواج کی طرف سے بیگناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاء و سارک) نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے سمجھ سے بالاتر بھارتی اقدام 2003ء کے جنگ بندی معاہدہ کی صریح خلاف ورزی ہیں اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور بین الاقوامی اقدار کے مکمل منافی ہیں جس سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر کشیدگی میں اضافہ سے بھارت دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے نہیں ہٹا سکتا۔ زاہد حفیظ چوہدری نے بھارت پر زور دیا کہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے اور لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر پیش آنے والے اس واقعہ اور دیگر سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائے۔ انہوں نے زور دیا کہ بھارت کو چاہئے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تفویض کردہ اختیار کو استعمال کرنے کیلئے بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دے۔








