موجود حکومت کاایک بھی سکینڈل ہے ،نہ ہوگا،شفافیت کو ہر سطح پر فروغ دیاگیا ہے، سر دارعثمان بزدار صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے بے مثال اقدامات کئے، عوام جانتے ہیں کہ آج ملک میں شفاف ترین حکومت ہے،وزیر اعلی پنجاب

لاہور۔2 فروری(اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے ـپاکستان کے عوام کی خدمت کا عزم لے کر آئے ہیں ، تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے شفافیت کے نئے کلچر کو پروان چڑھایا ہے۔ ہر سطح پر شفافیت …

لاہور۔2 فروری(اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے ـپاکستان کے عوام کی خدمت کا عزم لے کر آئے ہیں ، تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے شفافیت کے نئے کلچر کو پروان چڑھایا ہے۔ ہر سطح پر شفافیت کو فروغ دے کر قومی وسائل کو بچایا گیا ہے۔ کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ ماضی میں کرپٹ عناصر نے کرپشن کرکے اداروں کو کھوکھلا کیا اور معیشت تباہ و برباد کی۔ موجودہ حکومت کی تمام تر پالیسیاں شفاف اور ملکی مفاد میں ہیں۔ عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے۔ صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 22 کروڑ عوام جانتے ہیں کہ آج ملک میں شفاف ترین حکومت ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے موجود حکومت کاایک بھی سکینڈل ہے ،نہ ہوگا۔شفافیت کو ہر سطح پر فروغ دیاگیا ہے ۔ماضی میں قومی وسائل بے دردی سے لوٹنے والوں کے چہرے قوم کے سامنے آشکارہو چکے ہیں۔سیاسی یتیموں کا کوئی مستقبل نہیں۔سابق دور میں صوبے کے عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل سے پہلو تہی کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھا رہا ہے۔تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کو گرداب سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں تمام فیصلے مشاورت سے کئے جا رہے ہیں۔نئے پاکستان میں کرپشن کی گنجائش ہے نہ کرپٹ عناصر کی۔ وزیراعظم کی قیادت میں ایسا پاکستان بنے گا جہاں عام آدمی کو تمام سہولیات میسر آئیں گی۔ نئے پاکستان میں پائی پائی امانت سمجھ کر دیانت کے ساتھ عوام پر خر چ کررہے ہیں ۔فلاح عامہ کے منصوبوں کیلئے عوامی نمائندگان کی تجاویز اورسفارشات کو اہمیت دیںگے۔ہر شہری کی فلاح وبہبود اورمعاشی ترقی چاہتے ہیں ۔پنجاب کا ہرپسماندہ شہر میرا شہر ہے،بدل کر دم لوںگا۔انہوںنے کہا کہ دہائیاں گزرنے کے باوجودعوام کی پسماندگی اور محرومیاں تکلیف دہ ہیں ۔پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لانا چاہتے ہیں ۔ترقیاتی بجٹ میرٹ پر شفافیت کے ساتھ خرچ کیا جائے گا۔