نیویارک ۔ 3 فروری (اے پی پی) پاکستان کے نیویارک کیلئے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے شعبہ سیاحت میں بے پناہ اور انتہائی متنوع مواقع موجود ہیں،حکومت پاکستان سیاحت کے فروغ کے انفرادی اقدامات اٹھا رہی ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں گلگت بلتستان کی ثقافت سے متعلق منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب جس کا اہتمام تنظیم سوھنی وطن …
پاکستان کے شعبہ سیاحت میں بے پناہ اور انتہائی متنوع مواقع موجود ہیں، حکومت پاکستان سیاحت کے فروغ کے انفرادی اقدامات اٹھا رہی ہے، سفیر اسد مجید خان

مزید خبریں
نیویارک ۔ 3 فروری (اے پی پی) پاکستان کے نیویارک کیلئے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے شعبہ سیاحت میں بے پناہ اور انتہائی متنوع مواقع موجود ہیں،حکومت پاکستان سیاحت کے فروغ کے انفرادی اقدامات اٹھا رہی ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں گلگت بلتستان کی ثقافت سے متعلق منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب جس کا اہتمام تنظیم سوھنی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے ، نے کیا تھا میں گلگت بلتستان کے روایتی رقص اور موسیقی پیش کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں کی دستکاری،زیورات اور قیمتی پتھروں کی بھی نمائش کی گئی ۔اس موقع پر امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لئے بہت سے اقدامات کیئے ہیں جن میں سیاحوں کے لئے ویزوں کے اجراء میں لچک کے ساتھ نئے انفرا سڑکچر اور ای کامرس میں سرمایہ کاری شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لئے سیکورٹی انفراسڑکچر کو بھی بہتر بنایا گیا ہے جس نے نہ صرف غیر ملکی میڈیا اور عالمی بلاگرز یا وی لاگرز کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے بلکہ اس کے نتیجے میں متعدد ممالک نے پاکستان کے لئے اپنی ٹریول ایڈوائزری بھی بہتر کی ہے۔انہوںنے حوالہ دیتے ہوئے کہا امریکہ کے محکمہ خارجہ نے گزشتہ ہفتے ہی پاکستان کے لئے اپنی ٹریول ایڈوائزری کو بھی ری وائز کیا ہے جس میں بالخصوص اسلام آباد سمیت بڑے پاکستانی شہروں میں سیکورٹی صورتحال میں بہتری آنے کے ساتھ انفراسڑکچر کی ترقی کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ امریکہ کے علاوہ برطانیہ،کینیڈا،فرانس ،پُرتگال، ناروے اور دوسرے ممالک نے بھی اپنی ٹریول ایڈوائزریز کو ریوائز کیا ہے۔سفیر نے اپنے خطاب میں تقریب کے شرکاء کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور بربریت کی طرف بھی دلائی اور 5فروری کو یوم یک جہتی کشمیر منانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری ظلم و جبر کی زد میں آئے کشمیریوں کی آواز سنیں۔تقریب کے اختتام پر انہوں نے پاکستانی سیاحت کے فروغ کے لئے سوھنی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کی کوششوں کی تعریف کی اورکہاکہ وہ امریکہ میں پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے میں ان کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کریں گے ۔تقریب میں پاکستان کی نیویارک میں قونصل جنرل عائشہ علی سمیت بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی جن میں مقامی حکومت کے نمائندے،پاکستانی امریکی کمیونٹی کے ارکان، فیڈریشن آف ایسوسی ایٹڈ لیکونین سوسائیٹیز( فالز)اور میڈیا کے نمائندے شامل ہیں۔








