اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کی اپیل

نیویارک ۔ 6 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں رواں سال کی اپنی پہلی نیوز کانفرنس منعقد کی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ، چین، بھارت، جاپان اور روس سمیت، گرین ہاؤس گیسوں کا بھاری اخراج کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ کوپ 26 کے انعقاد یعنی نومبر تک وہ 2050 ء میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے …

نیویارک ۔ 6 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں رواں سال کی اپنی پہلی نیوز کانفرنس منعقد کی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ، چین، بھارت، جاپان اور روس سمیت، گرین ہاؤس گیسوں کا بھاری اخراج کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ کوپ 26 کے انعقاد یعنی نومبر تک وہ 2050 ء میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مجموعی اخراج کو صفر پر لانے کے ہدف کے احترام اور اس پر عملدرآمد کا اعلان ظاہر کریں۔جوہری تخفیف اسلحہ کے موضوع پر انہوں نے کہا کہ امریکہ اور روس کے لیے ناگزیر ہے کہ وہ فروری 2021 ء میں ختم ہونے والے نیو سٹارٹ نامی دو طرفہ تخفیف جوہری اسلحہ سمجھوتے کی تجدید کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر نیو سٹارٹ بغیر تجدید کے اختتام پذیر ہو گیا تو یہ ناصرف اسلحہ کو محدود کرنے کا مسئلہ ہو گا بلکہ نگرانی سے متعلق تمام نظام بھی سوالیہ نشان بن جائیں گے۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہیروشیما پر ایٹمی بمباری کو 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر وہ 6 اگست کو ہیروشیما جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ناصرف ہیروشیما سے یکجہتی بلکہ جوہری تخفیف اسلحہ اور عدم جوہری پھیلاؤ سے متعلق قوی عزم کے اظہار کے طور پر وہ یہ دورہ کریں گے۔