لاہور۔10 فروری(اے پی پی )سپورٹس بورڈ پنجاب اور کبڈی فیڈریشن پاکستان کے باہمی تعاون سے ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ 2020ءکے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے، پنجاب سٹیڈیم میں پیر کے روز پہلا میچ بھارت اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان ہوا، بھارت کی ٹیم جرمن کھلاڑیوں پر چھائی رہی، دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت نے جرمنی کی ٹیم کو28 کے مقا بلے 62 پوا ئنٹس سے ہرادیا ۔ …
کبڈی ورلڈ کپ کا دوسراروز،بھارت نے جرمنی ‘ ایران نے انگلینڈ ‘ آسٹریلیا نے کینیڈا کوشکست دےدی

مزید خبریں
لاہور۔10 فروری(اے پی پی )سپورٹس بورڈ پنجاب اور کبڈی فیڈریشن پاکستان کے باہمی تعاون سے ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ 2020ءکے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے، پنجاب سٹیڈیم میں پیر کے روز پہلا میچ بھارت اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان ہوا، بھارت کی ٹیم جرمن کھلاڑیوں پر چھائی رہی، دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت نے جرمنی کی ٹیم کو28 کے مقا بلے 62 پوا ئنٹس سے ہرادیا ۔ دوسرے میچ میں ایران نے انگلینڈ کو27کے مقا بلے میں57 پوا ئنٹس سے جبکہ تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے سنسی خیز مقابلے کے بعد کینیڈا کی ٹیم کو37 کے مقا بلے میں 48 پوائنٹس سے ہرادیا۔ پہلے میچ میں بھارت کے کھلاڑیوں نے خوبصورت ریڈ کرکے پوائنٹس حاصل کئے،بھارتی جاپھیوں نے جرمن کھلاڑیوں کو بے بس کردیا اور شائقین کبڈی سے بھرپور دادوصول کی، شائقین کبڈی کی بڑی تعداد نے پنجاب سٹیڈیم میں میچ دیکھا۔کبڈی ورلڈ کپ کے دوسرے روزدوسرے کھیلے جانے والے میچ میں ایران نے انگلینڈ کو57-27سے شکست دیدی۔اس موقع پر ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے پنجاب سٹیڈیم میں میچ دیکھا، سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ اور کبڈی فیڈریشن کے صدر چودھری شافع حسین نے ان کا پنجاب سٹیڈیم آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ اورڈی جی سپورٹس عدنان ارشداولکھ کے ہمراہ گراو¿نڈ میں جاکر کھلاڑیوں سے ملے اور میچ جیتنے پر ایرانی ٹیم کو مبارکباد دی۔ کبڈی میچز کی پنجابی زبان میں خوبصورت کمنٹری نے ماحول کو گرمائے رکھا۔








