افغان صدر اشرف غنی کا طالبان کی طرف سے تشدد میں کمی کی تجویز کا خیر مقدم

کابل ۔ 12 فروری (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے طالبان کی طرف سے پرتشدد کارروائیوں میں کمی کی تجویز کو امن مذاکرات میں اہم ترین پیش رفت قرار دیا ہے ۔چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیک پومپیو نے افغان صدر محمد اشرف غنی کے ساتھ منگل کی شام ہونے والی ٹیلی فونگ گفتگو کے دوران انہیں اس اہم پیشرفت سے آگاہ کیا۔افغان صدر …

کابل ۔ 12 فروری (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے طالبان کی طرف سے پرتشدد کارروائیوں میں کمی کی تجویز کو امن مذاکرات میں اہم ترین پیش رفت قرار دیا ہے ۔چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیک پومپیو نے افغان صدر محمد اشرف غنی کے ساتھ منگل کی شام ہونے والی ٹیلی فونگ گفتگو کے دوران انہیں اس اہم پیشرفت سے آگاہ کیا۔افغان صدر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ مائیک پومپیو نے انہیں تشدد میں نمایاں اور پائیدار کمی لانے کی طالبان کی تجویز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند پیشرفت ہے اور مجھے خوشی ہے کہ قیام امن بارے ہمارے موقف کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، ہمارا بنیادی مقصد خونریزی کو ختم کرنا ہے۔اشرف غنی نے کہا کہ ایسا کرنے کے لئے افغان عوام اپنے مکمل اتفاق رائے کے ساتھ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ان کی قیادت اس مقصد کے حصول کے لئے ہمت ، قابلیت اور ضروری وسائل کو برقرار رکھتی ہے۔افغان رہنما کے مطابق افغانستان آئندہ اقدامات کا انتظام اس انداز میں کرے گا جو مجموعی طور پر امن عمل کی مثبت حمایت کرتا ہے اور عوام کو تازہ ترین پیشرفت سے آگاہ کرے گا۔واضح رہے کہ رواں ماہ امریکی وفد اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان ایک دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد نے اتوار کو ملا برادر اور دیگر طالبان رہنماﺅں سے ملاقات کی ۔ انہوں نے حال ہی میں امریکہ اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات بارے اسلام آباد اور برسلزمیں پاکستانی اور نیٹو حکام سے تبادلہ خیال کیا ہے۔