قومی ادارہ برائے دیہی ترقی کے زیر اہتمام ” آبپاشی کا نظام اور پانی کا نظام” کے موضوع پر 10 روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو گئی

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) قومی ادارہ برائے دیہی ترقی (این سی آر ڈی) کے زیر اہتمام " آبپاشی کا نظام اور پانی کا نظام" کے موضوع پر 10 روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو گئی۔ کانفرنس میں افریقن ایشین ڈویلپمنٹ رورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (آرڈو) کے 11 رکن ممالک شرکت کر رہے ہیں جن میں گھانا، جورڈن، لبنان، ملاوی، اومان، فلسطین، سری لنکا، ملائیشیاء، نمیبیا، تیونس اور …

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) قومی ادارہ برائے دیہی ترقی (این سی آر ڈی) کے زیر اہتمام ” آبپاشی کا نظام اور پانی کا نظام” کے موضوع پر 10 روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو گئی۔ کانفرنس میں افریقن ایشین ڈویلپمنٹ رورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (آرڈو) کے 11 رکن ممالک شرکت کر رہے ہیں جن میں گھانا، جورڈن، لبنان، ملاوی، اومان، فلسطین، سری لنکا، ملائیشیاء، نمیبیا، تیونس اور زیمبیا کے مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس 20 فروری تک جاری رہے گی۔ این سی آر ڈی میں ہونے والی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اسٹیلشمنٹ اعجاز منیر نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور یہاں پر رہنے والی آبادی کے ایک بڑے حصے کا ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کا زرعی نظام کا شمار دنیا کے بہترین نظاموں میں ہوتا ہے مگر وقت کے ساتھ ساتھ افریقی اور ایشیائی ممالک کو پانی کی کمی کاسامنا ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کے دیہی علاقوں میں بسنے والوں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری طرف گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران ملک میں آنے والے متعدد سیلابوں کے باعث فصلوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان آرڈو کے رکن ممالک میںسے ہے اور اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد خطے کے دیگر ممالک کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے قومی ادارہ برائے دیہی ترقی آرڈو سے مل کر گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے اور حکومت پاکستان بھی آپباشی کے نظام کو مو¿ثر بنانے اور پانی کو محفوظ کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ اس موقع پر آرڈو کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر منوج نردیوسنگھ نے آرڈو ہیڈکوارٹر نئی دلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبپاشی کے نظام اور پانی کے تحفظ کے موضوع پر پاکستان میں ایک اہم کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس کے انقعاد پر میں پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ برصغیر کا نہری نظام دنیا کے بہترین نہری نظام میں شمار ہوتا ہے مگر اس کی دیکھ بھال اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔ آرڈو اپنے تمام 32 ممالک کے ساتھ مل کر دیہی علاقوں میں ترقی اور آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے این سی آر ڈی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اسرار محمد نے کہا کہ پاکستان اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے اور ہمارے ادارے کی کوشش ہے کہ جہاں پر شہری علاقوں میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں وہاں پر دیہی علاقوں میں بسنے والے افراد کا معیارزندگی بہتر کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں شرکت کرنے والے مندوبین ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گے۔