امید ہے جرمنی اسلحے کی برآمدات سے جلد پابندی اٹھا لے گا،سعودی وزیر خارجہ

ریاض ۔ 18 فروری (اے پی پی) سعودی حکام نے جرمنی کی طرف سے سعودی عرب پر عائد اسلحے کی برآمدات پر پابندی جلد اٹھا ئے جانے کی توقعات کا اظہار کیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے مطابق امید ہے کہ جرمنی صورتحال کو سمجھے گا کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع کے لیے ان وسائل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی …

ریاض ۔ 18 فروری (اے پی پی) سعودی حکام نے جرمنی کی طرف سے سعودی عرب پر عائد اسلحے کی برآمدات پر پابندی جلد اٹھا ئے جانے کی توقعات کا اظہار کیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے مطابق امید ہے کہ جرمنی صورتحال کو سمجھے گا کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع کے لیے ان وسائل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب ایک پیچیدہ اور مشکل خطے میں واقع ہے۔ شہزادے نے اس بیان میں جرمن اسلحے کے معیار کی تعریف بھی کی۔ جرمنی نے 2018ءمیں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت روک دی تھی۔