ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں (کل) دو میچ کھیلے جائیں گے

پرتھ ۔ 21 فروری (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں جاری ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں (کل) ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا، پہلا میچ گروپ بی میں شامل تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ گروپ اے میں شامل نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی …

پرتھ ۔ 21 فروری (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں جاری ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں (کل) ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا، پہلا میچ گروپ بی میں شامل تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ گروپ اے میں شامل نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ساتواں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 عالمی کپ آسٹریلیا میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ میگا ایونٹ میں آج ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا پہلا میچ گروپ بی کی ٹیموں تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت سٹیفنی ٹیلر کریں گی جبکہ تھائی لینڈ کی ٹیم سرنارین ٹپپوچ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دوسرا میچ گروپ اے کی نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی کمان سوفی ڈیوائن کو سونپی گئی ہے جبکہ سری لنکن ٹیم چماری اتاپتو کے قیادت میں میدان میں اترے گی۔ میگا ایونٹ میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی، میزبان ویمن ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی، میگا ایونٹ میں فائنل سمیت 23 میچز کھیلے جائیں گے، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر فائنل میچ میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کے 23 میچز کی میزبانی کینبرا، میلبورن، پرتھ اور سڈنی کو دی گئی ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر فائنل میچ میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں ایک لاکھ 24 تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ میگا ایونٹ میں شامل دس ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں میزبان آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، پاکستان اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ میگا ایونٹ کا ابتدائی میچ (آج) دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 26 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کینبرا کے مقام پر کھیلے گی۔ پاکستان کی ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 28 فروری کو انگلینڈ کے خلاف کینبرا میں کھیلے گی، تیسرا میچ یکم مارچ کو جنویی افریقن ٹیم کے خلاف سڈنی کے مقام پر کھیلے گی جبکہ چوتھے اور آخری میچ میں 3 مارچ کو تھائی لینڈ کے خلاف سڈنی کے مقام پر نبرد آزما ہوگی۔ ہر ٹیم اپنے اپنے گروپ میں چار چار میچز کھیلے گی جس کے بعد دونوں گروپوں سے چار ٹیمیں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرینگی۔ میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل میچز 5 مارچ کو کھیلے جائیں گے، دونوں میچز سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی سطح پر حال ہی میں کامیاب ٹرائلز کے بعد میگا ایونٹ میں پہلی بار فرنٹ فٹ نو بال ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔