سینٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) سینٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا، سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز، قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق، سینیٹر شیری رحمن، مشاہد اﷲ خان، انوار الحق کاکڑ، سینیٹر عثمان کاکڑ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی، قائم مقام سیکرٹری سینٹ …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) سینٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا، سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز، قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق، سینیٹر شیری رحمن، مشاہد اﷲ خان، انوار الحق کاکڑ، سینیٹر عثمان کاکڑ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی، قائم مقام سیکرٹری سینٹ میجر (ر) حسنین حیدر اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایوان بالا کے رواں سیشن کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ رواں اجلاس کے دوران اہم قومی اور بین الاقوامی امور پر بحث کے ساتھ ساتھ قانون سازی بھی کی جائے گی۔