وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور بالخصوص دفاعی پیداوار کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے وفاقی وزیر کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے دفاعی منصوبوں پر پیشرفت …

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور بالخصوص دفاعی پیداوار کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے وفاقی وزیر کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے دفاعی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے حکومت کی جانب سے ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔