اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر سے ٹرانسیون ٹیکنو الیکٹرانکس پاکستان کے سربراہ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ٹرانسیون کے سی ای او نے کہا کہ پاکستان میں سمارٹ فون اسمبلی پلانٹ نے پیداوار شروع کردی ہے ۔پلانٹ میں سالانہ 30لاکھ سمارٹ فون ہینڈ سیٹ تیار کئے جائیں گے جبکہ ایک سال کے اندر اس کی پیداوار 13ملین سالانہ تک …
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر سے ٹرانسیون ٹیکنو الیکٹرانکس پاکستان کے سربراہ کی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر سے ٹرانسیون ٹیکنو الیکٹرانکس پاکستان کے سربراہ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ٹرانسیون کے سی ای او نے کہا کہ پاکستان میں سمارٹ فون اسمبلی پلانٹ نے پیداوار شروع کردی ہے ۔پلانٹ میں سالانہ 30لاکھ سمارٹ فون ہینڈ سیٹ تیار کئے جائیں گے جبکہ ایک سال کے اندر اس کی پیداوار 13ملین سالانہ تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی آر بی ایس سسٹم نیا مارکیٹ کھولنے میں بنیادی عنصر اور اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اب سمارٹ فونز کی برآمد پر توجہ دے رہے ہیں کیونکہ پاکستان میں قائم یہ پلانٹ دنیا بھر میں ٹرانسیون گروپ کے تمام پلانٹس کی نسبت سب سے زیادہ موثر ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے تین سال میں 49فیصد ہینڈ سیٹ پارٹس مقامی سطح پر تیار کرنیکا ہدف مقرر کر دیا ہے جب کہ سمارٹ فونز کی بر آمدات کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے ،جس کی واضح مثال یہ ہے کہ ویت نام سالانہ 37 ارب ڈالر کے ہینڈ سیٹس بر آمد کرتا ہے۔








