اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے سبزہ زار میں گرینڈی فلوریہ کا پودا لگا کر سر سبز و شاداب پاکستان شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔ تقریب میں اراکین پارلیمنٹ، میڈیا …
سپیکر قومی اسمبلی نے چیئر مین سینٹ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاﺅس میں پودا لگا کرشجرکاری مہم کا آغاز کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے سبزہ زار میں گرینڈی فلوریہ کا پودا لگا کر سر سبز و شاداب پاکستان شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔ تقریب میں اراکین پارلیمنٹ، میڈیا کے نمائندوں، قومی اسمبلی، سینٹ سیکریٹریٹ، سی ڈی اے کے ملازمین کے علاوہ سول سوسائٹی کی بڑی تعداد بھی موجودہ تھی۔








