اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے عالمی وباءکورونا وائرس سے بچاﺅ کے حوالہ سے اقدامات کے تحت اپنے رکن ممالک کیلئے 6.5 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ اے ڈی بی کے حکام نے کہا کہ کورونا ایک عالمی وباءکی شکل اختیار کر چکا ہے۔ کورونا سے نمٹنے کےلئے رکن ممالک کی فوری مدد کی جائے گی۔ اے …
کورونا وائرس بچاﺅ اقدامات،ایشیائی ترقیاتی بینک کا اپنے رکن ممالک کیلئے 6.5 ارب ڈالر امدادی پیکیج کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے عالمی وباءکورونا وائرس سے بچاﺅ کے حوالہ سے اقدامات کے تحت اپنے رکن ممالک کیلئے 6.5 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ اے ڈی بی کے حکام نے کہا کہ کورونا ایک عالمی وباءکی شکل اختیار کر چکا ہے۔ کورونا سے نمٹنے کےلئے رکن ممالک کی فوری مدد کی جائے گی۔ اے ڈی بی نے وائرس کے خلاف بھرپور قومی اور بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں 6.5 ارب ڈالر کا ریسکیو پیکیج فوری حفاظتی ضروریات کے لئے ہو گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے مزید کہا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر رکن ممالک مزید مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔







