اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) لاپتہ افراد سے متعلق اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے حکومت پاکستان کی طرف سے جنیوا میں وزارت خارجہ اور پاکستانی مشن کے ذریعے جمع کرائے گئے جواب کو سراہا ہے اور پاکستان سے متعلق مقدمات کی فہرست میں سے 184 کی توثیق کر دی ہے۔لاپتہ افراد سے متعلق اقوام متحدہ کا ورکنگ گروپ طویل عرصہ سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق …
لاپتہ افراد سے متعلق اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے حکومت پاکستان کی فراہم کردہ مقدمات کی فہرست میں سے 184 کی توثیق کردی، رپورٹ کی تعریف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) لاپتہ افراد سے متعلق اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے حکومت پاکستان کی طرف سے جنیوا میں وزارت خارجہ اور پاکستانی مشن کے ذریعے جمع کرائے گئے جواب کو سراہا ہے اور پاکستان سے متعلق مقدمات کی فہرست میں سے 184 کی توثیق کر دی ہے۔لاپتہ افراد سے متعلق اقوام متحدہ کا ورکنگ گروپ طویل عرصہ سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے تحت کام کر رہا ہے، یہ ورکنگ گروپ اپنے اجلاسوں میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک میں لاپتہ افراد کے مقدمات کا جائزہ لیتا ہے۔ لاپتہ افراد کمیشن وزارت خارجہ کے ذریعے پاکستان سے متعلق ورکنگ گروپ میں رجسٹرڈ کیسز کے بارے میں اپنی رپورٹ جمع کراتا ہے۔ لاپتہ افراد سے متعلق اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کا اجلاس 10 تا 14 فروری جنیوا میں ہوا جس میں وزارت خارجہ کی طرف سے بھیجی گئی رپورٹس پیش کی گئیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ اجلاس کے دوران ورکنگ گروپ نے کمیشن کی جانب سے وزارت خارجہ کے ذریعے ورکنگ گروپ کو بھیجی گئی معلومات کی بنیاد پر پاکستان سے متعلق مقدمات کی فہرست میں سے 184 کی توثیق کر دی ہے۔ لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال اقوام متحدہ کی جانب سے کمیشن کو بھیجے گئے مقدمات پر خصوصی توجہ دے کر عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص اجاگر کرنے کو اہمیت دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ لاپتہ افراد کمیشن نے کئی لاپتہ افراد کو تلاش کیا ہے جن کے کیسز اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کو بھیجے گئے تھے۔ اسی طرح ان لوگوں کے کیسز بھی نمٹائے گئے ہیں جن کے بارے میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی جانب سے بھیجی گئی معلومات ناکافی اور نامکمل تھیں اور ان کے اہلخانہ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔ صوبائی پولیس سمیت پاکستان کے مختلف اداروں نے لاپتہ افراد کی نشاندہی اور تلاش میں کمیشن سے رضاکارانہ تعاون کیا۔ اقوام متحدہ کے لاپتہ افراد سے متعلق ورکنگ گروپ نے حکومت پاکستان کی طرف سے جنیوا میں وزارت خارجہ اور پاکستانی مشن کے ذریعے جمع کرائے گئے جواب کو سراہا ہے۔








