اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ملک میں اب تک کورونا وائرس سے کوئی بھی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کیا۔ ملک میں کورونا وائرس مریضوں کی مجموعی تعداد …
کورونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر اقدامات کئے جارہے ہیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا ٹویٹر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ملک میں اب تک کورونا وائرس سے کوئی بھی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کیا۔ ملک میں کورونا وائرس مریضوں کی مجموعی تعداد کے حوالے سے اعدادو شمار بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 247 ہے، وفاقی دارلحکومت میں 7، پنجاب میں 9، سندھ میں 183 کیسز رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں 15 ، خیبر پختونخوا میں 19 کیس رپورٹ ہوئے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ آزاد جموں کشمیر میں ایک جبکہ گلگت بلستان میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس سے کوئی بھی موت رپورٹ نہیں ہوئی، وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں اور تمام سٹیک ہولڈرز عوام کے تحفظ کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔







