عوام پبلک مقامات اور رش کے مقامات سے دور رہیں، اسلام آباد کے سکول، کالجز، جمز کو تاحال بند رکھا جائے گا،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرکا کورونا وائرس بارے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عوام پبلک مقامات اور رش کے مقامات سے دور رہیں، اسلام آباد کے سکول، کالجز، جمز کو تاحال بند رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزارت منصوبہ بندی میں کورونا وائرس پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے سی ڈی …

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عوام پبلک مقامات اور رش کے مقامات سے دور رہیں، اسلام آباد کے سکول، کالجز، جمز کو تاحال بند رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزارت منصوبہ بندی میں کورونا وائرس پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان، ڈی سی اسلام آباد، وزارت صحت اور پمز کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں اسلام آباد میں کورونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے احتیاطی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد کے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں، عوام پبلک مقامات اور رش کے مقامات سے دور رہیں، اسلام آباد کے سکول، کالجز، جمز کو تاحال بند رکھا جائے گا۔ اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے، آگاہی مہم کے تحت پولیو ٹیمیں کورونا وائرس پر بھی گھر گھر پیغام پہنچا رہی ہیں،گھر گھر پمفلٹس کی تقسیم بھی جاری ہے۔