وزیراعظم عمران خان نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں کی نشاندہی کرنے اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کی ہدایت کی ہے ، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں کی نشاندہی اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کے حوالے سے اقدامات کی ہدایت کی ہے ، اس مشکل صورتحال میں جو لوگ ذخیرہ اندوزی کے مرتکب ہورہے ہیں …

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں کی نشاندہی اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کے حوالے سے اقدامات کی ہدایت کی ہے ، اس مشکل صورتحال میں جو لوگ ذخیرہ اندوزی کے مرتکب ہورہے ہیں ان کو بے نقاب کیا جائے گا۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈیرہ غازی خان کے سینٹرل کنٹرول روم میں ایران سے آنے والے زائرین کے لئے قرنطینہ میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ،قرنطینہ مرکز میں زائرین سے ان کی خیریت دریافت کی اور پنجاب میں کو رونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبے میں کو رونا وائرس کے حوالے سے صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے ہدایات کیں کہ ہر روز مقررہ اوقات میں لوگوں کو آگاہ کیا جائے کہ صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے کیا انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور انہیں اس حوالے سے مستقل آگاہ کیا جائے۔ پناہ گاہوں میں ڈیلی ویجرز کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی سکریننگ کے انتظامات کی بھی ہدایات دیں۔