میڈرڈ ۔ 21 مارچ (اے پی پی) سپین کے شہر بارسلونا میں مقیم پاکستانی ٹیکسی ڈرائیوروں نے کورونا وائرس کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے مفت ٹیکسی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بارسلونا میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیوروں نے اس مقصد کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے جس میں ڈاکٹرز اور ہسپتالوں کے عملے کے افراد بھی شامل …
سپین، پاکستانی ڈرائیوروں کی کورونا وائرس کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لئے مفت ٹیکسی سروس

مزید خبریں
میڈرڈ ۔ 21 مارچ (اے پی پی) سپین کے شہر بارسلونا میں مقیم پاکستانی ٹیکسی ڈرائیوروں نے کورونا وائرس کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے مفت ٹیکسی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بارسلونا میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیوروں نے اس مقصد کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے جس میں ڈاکٹرز اور ہسپتالوں کے عملے کے افراد بھی شامل ہیں جس کو جہاں بھی ٹیکسی کی ضرورت ہوتی ہے اس واٹس ایپ گروپ میں میسج آتا ہے تو قریب ترین موجود ڈرائیور بنا کسی حجت کے اس میسج کے جواب میں پہنچنے کا بتا کر متعلقہ عملے کے فرد کو خدمات فراہم کرنے پہنچ جاتا ہے۔ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور اپنے اس اقدام کے باعث نہ صرف کورونا وائرس کے خلاف نبرد آزما طبی عملے کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنے ہیں بلکہ سپین کی سیاسی جماعتوں اور میڈیا نے بھی ان کے اقدام کو سراہا ہے۔








