ریاض ۔ 21 مارچ (اے پی پی) سعودی حکومت نے نجی اداروں اور اقتصادی سرگرمیوں پر نئے کورونا وائرس سے پڑنے والے نقصانات کا بوجھ کم کرنے کے لیے کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے جس کے تحت غیر ملکیوںکو بھی سہولت دینے کا فیصلہ کی گیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے 120 ارب ریال …
سعودی حکام کے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے خصوصی اقدامات، غیر ملکیوںکو بھی سہولت دینے کا فیصلہ

مزید خبریں
ریاض ۔ 21 مارچ (اے پی پی) سعودی حکومت نے نجی اداروں اور اقتصادی سرگرمیوں پر نئے کورونا وائرس سے پڑنے والے نقصانات کا بوجھ کم کرنے کے لیے کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے جس کے تحت غیر ملکیوںکو بھی سہولت دینے کا فیصلہ کی گیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے 120 ارب ریال سے زیادہ کا بجٹ مختص کیا ہے جس پر(آج) اتوار سے عمل درآمد شروع کیا جائےگا۔ وزیر خزانہ محمد الجدعان کا کہنا ہے کہ نجی اداروں خصوصاً چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں اور اس وباءسے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی اقتصادی سرگرمیو ں کی مدد کے لیے سپیشل سکیمیں تیار کی گئی ہیں۔سپیشل سکیموں کا مجموعی بجٹ 70 ارب ریال سے زیادہ کا ہوگا۔ ان کے تحت نجی اداروں کو نقدی فراہم کرنے کے لیے بعض سرکاری واجبات معاف کیے جائیں گے اور کئی کی ادائیگی ملتوی کر دی جائے گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے بینکوں ، مالیاتی اداروں ، چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کے لیے ان دنوں پچاس ارب ریال کی سبسڈی کا پروگرام منظور کیا ہے، اس پروگرام کے تحت غیر ملکیوںکو بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ایسے غیر ملکی کارکن جن کے اقاموں کی میعاد ختم ہوگئی ہو ان کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع کی جائےگی۔








