قرنطینہ میں 4080 افراد موجود ہیں، سعودی وزیر صحت

ریاض ۔ 21 مارچ (اے پی پی) سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ 4080 افراد قرنطینہ میں موجود ہیں جن میں سے2 کی حالت تشویشناک جبکہ 8 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر صحت نے وزیر خزانہ محمد الجدعان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایاکہ طبی عملہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں سب سے آگے ہے۔انہوں نے کہا ہے …

ریاض ۔ 21 مارچ (اے پی پی) سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ 4080 افراد قرنطینہ میں موجود ہیں جن میں سے2 کی حالت تشویشناک جبکہ 8 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر صحت نے وزیر خزانہ محمد الجدعان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایاکہ طبی عملہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں سب سے آگے ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اب تک 274 افراد نئے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ابھی تک وائر س سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔ وزیر صحت نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے پھر کہا کہ سب لوگ اپنے گھرو ں میں رہیں۔ انتہائی ضرورت کے تحت ہی گھر سے باہر نکلیں اور بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔