سرکاری شعبہ کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے مختص بجٹ کے66.57 فیصد فنڈز کا اجرائ

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال2019-20ءمیں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے اب تک مختص بجٹ کے66.57 فیصد کے مساوی فنڈز کا اجراءکیا جاچکا ہے۔ مالی سال میں466.68 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے جا چکے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کے اعدادوشمارکے مطابق پی ایس ڈی پی کے تحت جاری کئے …

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال2019-20ءمیں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے اب تک مختص بجٹ کے66.57 فیصد کے مساوی فنڈز کا اجراءکیا جاچکا ہے۔ مالی سال میں466.68 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے جا چکے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کے اعدادوشمارکے مطابق پی ایس ڈی پی کے تحت جاری کئے گئے مجموعی فنڈز میں92.74 ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے جو مختص بجٹ کے72.3 فیصد کے مساوی ہے۔ رپورٹ ککے مطابق جاری مالی سال کےلئے حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت پہلے سے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 701 ارب روپے کابجٹ مختص کیا گیا ہے اور اب تک 466.68 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔