یونان میں 5.4 شدت زلزلے کے جھٹکے

ایتھنز ۔ 21 مارچ (اے پی پی) یونان کے شمال مغربی حصے میں ہفتہ کو زلزلے کے درمیا نے درجے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ یورپی بحیرہ روم زلزلہ پیما مرکز نے کہا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ایوننا شہر سے 46 کلو میٹر جنوب مغرب میں زیر زمین 10 کلومیٹرکی گہرائی میں واقع تھا۔زلزلے سے فوری طور پر کسی …

ایتھنز ۔ 21 مارچ (اے پی پی) یونان کے شمال مغربی حصے میں ہفتہ کو زلزلے کے درمیا نے درجے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ یورپی بحیرہ روم زلزلہ پیما مرکز نے کہا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ایوننا شہر سے 46 کلو میٹر جنوب مغرب میں زیر زمین 10 کلومیٹرکی گہرائی میں واقع تھا۔زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔