نیویارک ۔ 21 مارچ (اے پی پی) امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ دنیا بھر کے مرکزی بینکوں کے کورونا کے پھیلاﺅ کے باعث پیداواری و کاروباری استحکام کے لیے مالی و مالیاتی سرگرمیوں کے فروغ بارے اقدامات ہیں۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ 0.7 فیصد بڑھ کر 1480.53 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ …
امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

مزید خبریں
نیویارک ۔ 21 مارچ (اے پی پی) امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ دنیا بھر کے مرکزی بینکوں کے کورونا کے پھیلاﺅ کے باعث پیداواری و کاروباری استحکام کے لیے مالی و مالیاتی سرگرمیوں کے فروغ بارے اقدامات ہیں۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ 0.7 فیصد بڑھ کر 1480.53 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1484.6 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 1.7 فیصد بڑھ کر 1495.37 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1498.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔








