اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران قیمتی پتھروں کی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا جنوری 2019-20ء کے دوران قیمتی پتھروں کی برآمدات کا حجم 3.270 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 2018-19ء کے دوران برآمدات کا حجم …
قیمتی پتھروں کی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران قیمتی پتھروں کی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا جنوری 2019-20ء کے دوران قیمتی پتھروں کی برآمدات کا حجم 3.270 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 2018-19ء کے دوران برآمدات کا حجم 2.289 ملین ڈالر رہا تھا، اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران قیمتی پتھروں کی قومی برآمدات میں 9 لاکھ 81 ہزار ڈالر یعنی 43 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








