اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ چین کو پاکستانی برآمدات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2020-19ءکے ابتدائی 7 ماہ میں …
پاکستان میں براہ راست چینی سرمایہ کاری ، چین کو پاکستانی برآمدات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، سرمایہ کاری بورڈ اور سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ چین کو پاکستانی برآمدات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2020-19ءکے ابتدائی 7 ماہ میں چین نے پاکستان میں 532.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ہے۔ مالی سال کے اختتام پر چین کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ کی توقع ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران چین نے پاکستان میں مجموعی طور پر 462.2 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق جای مالی سال چین کو پاکستانی برآمدات میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مالی سال کے پہلے 7 ماہ چین کو 1.056 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ شرح گشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 1.73 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں چین کو 1.038 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ مالی سال 2018-19ءمیں چین کو پاکستانی برآمدات کا مجموعی حجم 1.157 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ جاری مالی سال میں چین سے درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں پاکستان کے مجموعی تجارتی خسارے میں کمی آئی ہے۔








