نئے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے لئے کم از کم ایک سال درکار ہے، سربراہ عالمی ادارہ صحت

لندن ۔ 22 مارچ (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ مائیک ریان نے کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے لئے کم از کم ایک سال درکار ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری پر تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے اور ویکسین کی …

لندن ۔ 22 مارچ (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ مائیک ریان نے کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے لئے کم از کم ایک سال درکار ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری پر تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے اور ویکسین کی تیاری میں مصروف کئی اداروں نے اپنی ویکسین کے تجربات بھی شروع کر دیئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کی تیاری میں سب سے اہم یہ بات ہے کہ ویکسین تیار کرنے والے ڈاکٹرز کو اس بات کے ثبوت فراہم کرنا ہیں کہ ان کی تیار کردہ ویکسین نئے کورونا وائرس کے خلاف موثر اور انسانوں کے لئے مکمل طور پر محفوظ ہے۔