کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر کا یوم پاکستان منانے کے لئے سادہ تقریب کا اہتمام

اوٹاوا۔ 23 مارچ (اے پی پی)کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے یوم پاکستان منانے کے لئے ایک سادہ تقریب کا اہتمام کیا، اس موقع پر انہوں نے پاکستان کا پرچم لہرایا۔ قومی ترانہ بھی بجایا گیا جبکہ تقریب میں کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تمام افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ …

اوٹاوا۔ 23 مارچ (اے پی پی)کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے یوم پاکستان منانے کے لئے ایک سادہ تقریب کا اہتمام کیا، اس موقع پر انہوں نے پاکستان کا پرچم لہرایا۔ قومی ترانہ بھی بجایا گیا جبکہ تقریب میں کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تمام افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ عوامی اجتماع سے وابستہ خطرات کی وجہ سے اور کینیڈا کی ہیلتھ ایڈوائزری کی روشنی میں کسی انڈور ایونٹ کا اہتمام نہیں کیا گیا ۔