کمپالا ۔ 24 مارچ (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے افریقی ملک یوگنڈا میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد وہاں ٹیسٹ کٹس روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔یوگنڈا کی وزیرصحت رتھ ایسنگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یوگنڈا میں مزید آٹھ افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے …
عالمی ادارہ صحت کا یوگنڈا کے لئے کورونا وائرس کی ٹیسٹ کٹس روانہ کرنے کا اعلان

مزید خبریں
کمپالا ۔ 24 مارچ (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے افریقی ملک یوگنڈا میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد وہاں ٹیسٹ کٹس روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔یوگنڈا کی وزیرصحت رتھ ایسنگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یوگنڈا میں مزید آٹھ افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے باعث عالمی ادارہ صحت نے یوگنڈا کے لئے نئی ٹیسٹ کٹس کی تیاری کا آرڈر دے دیا ہے اور یہ کٹس آئندہ ہفتے یوگنڈا کو موصول ہو جائیں گی۔یوگنڈا میں جن افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے وہ سب بیس تا بائیس مارچ دبئی سے وطن واپس آئے ہیں۔اس صورتحال کے بعد یوگنڈا کی حکومت نے اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں۔








