تبلیغی جماعت دین اور اسلامی روایات کی محافظ ہے، شہر یار خان آفریدی

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد و منشیات و سیفران شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت ایک انتہائی پر امن اور انسانیت دوست جماعت ہے جو کبھی رنگ نسل اور مسلک کی جنگ میں نہیں پڑے، تبلیغی جماعت دین اور اسلامی روایات کی محافظ ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیر مملکت نے کہا کہ سب مسلمان اور پاکستانی …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد و منشیات و سیفران شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت ایک انتہائی پر امن اور انسانیت دوست جماعت ہے جو کبھی رنگ نسل اور مسلک کی جنگ میں نہیں پڑے، تبلیغی جماعت دین اور اسلامی روایات کی محافظ ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیر مملکت نے کہا کہ سب مسلمان اور پاکستانی ہیں، کسی بھی مسلک کو کرونا سے جوڑ کر ملک میں انارکی نہ پھیلائی جائے، سب نے ملکر اس وباءکا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں تبلیغی جماعت پر بے جا تنقید درست نہیں۔

مزید خبریں