حکومت کورونا وائر س پر قابو پانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا اٹک میں اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کورونا وائر س پر قابو پانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، عوام اس خطرناک وائرس سے بچاﺅ کےلئے سخت حفاظتی تدابیر اختیار کر یں اور اس ضمن میں لاپرواہی سے اجتناب برتتے ہوئے حکومتی ہدایات کی سختی سے پابندی کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کورونا وائر س پر قابو پانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، عوام اس خطرناک وائرس سے بچاﺅ کےلئے سخت حفاظتی تدابیر اختیار کر یں اور اس ضمن میں لاپرواہی سے اجتناب برتتے ہوئے حکومتی ہدایات کی سختی سے پابندی کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اٹک میں کورونا وائرس سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر، رہنما پاکستان تحریک انصاف ملک خرم علی خان، چیئرمین شکایات سیل اکبر خان تنولی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی اٹک نے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی کو ضلع اٹک میں کورونا وائرس کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی۔ بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں مجموعی طور پر کورونا وائر س کے 21 مشتبہ مر یض رپورٹ ہوئے جن میں سے ایک کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کا علاج جاری ہے جبکہ 19 مر یضوں کے ٹیسٹ منفی آئے اور ان کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا، ایک مر یض کی رپورٹ کا انتظارہے۔ ضلع میں اس وقت لاک ڈاﺅن ہے جبکہ اشیاءخوردونوش اور ادویات کی دکانیں کھلی ہیں۔ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق اشیاءخوردونوش کی دکانوں کے اوقات کارصبح 9 سے شام 5 بجے تک ہیں جبکہ ادویات کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہے۔ ضلع بھر میں خوراک کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام اس خطر ناک وائرس سے بچاﺅ کےلئے سخت حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور اس ضمن میں لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں، حکومتی ہدایات کی سختی سے پابندی کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں غر یب طبقے کی بحالی کےلئے 10 ارب روپے کی خطیر رقم سے انصاف امداد پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس سے 25 لاکھ سے زائد خاندان مستفید ہوں گے۔ اس کے علاوہ احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لا کھ خاندانوں کی امداد کی جائے گی۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنی ٹیم کے ہمراہ کورونا وائرس پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف فر اہم کرنے کےلئے شبانہ روز محنت کر رہے ہیں اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

مزید خبریں