وزیراعلیٰ بلوچستان کے زیر صدارت اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی،ڈیلی ویجرز، راشن اورمعاونتی پیکیج کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا

کوئٹہ۔ یکم اپریل ( اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے زیر صدارت فوڈ سیکیورٹی ، ڈیلی ویجرز اور غریب لوگوں کو راشن اورمعاونتی پیکیج کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزراءاور سول و عسکری حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر فوڈ سیکیورٹی کمیٹی اور معاونتی پیکج کمیٹی کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی ۔اجلاس کو بتایاگیاکہ پہلے مرحلے …

کوئٹہ۔ یکم اپریل ( اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے زیر صدارت فوڈ سیکیورٹی ، ڈیلی ویجرز اور غریب لوگوں کو راشن اورمعاونتی پیکیج کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزراءاور سول و عسکری حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر فوڈ سیکیورٹی کمیٹی اور معاونتی پیکج کمیٹی کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی ۔اجلاس کو بتایاگیاکہ پہلے مرحلے میں رواں ہفتہ کے دوران کوئٹہ میں رضا کار تنظیموں کی معاونت سے مقرر کردہ مقامات پر مستحقین میں راشن کی تقسیم کا آغاز کیا جائے گا۔اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ وفاقی حکومت سے صوبوں خاص طور پر بلوچستان کی جانب سے گندم خریدنے اور ذخیرہ کرنے کے لیے رابطہ کیا جا ئے گا۔ضلعوں کی سطح پر مستحقین کی نشاندہی کا عمل مکمل کر کے ان میں نقد رقم یا راشن جو مناسب ہوکی تقسیم شروع کی جائے گی ۔اجلاس میں اضلاع کو معاونتی پیکیج کے لیے فوری طور پر فنڈز کے اجراءکا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی صوبے کے کسی بھی علاقے میں اشیاءخوردونوش کی قلت نہں ہونے دی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ خوردنی اشیاءکی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام یقینی بنائیں۔فوڈسیکیورٹی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ضلعوں سے خوردنی اشیاءکی ضلعوں میں دستیابی کا ڈیٹا حاصل کرے اور صورتحال کی نگرانی کرے ۔

مزید خبریں