لاہور۔2اپریل(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پنجاب بھر میں مزید10کورونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سینٹر زکے قیام کے اعلان کردیاہے ۔گور نر پنجاب نے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اورناکوں پر موجود افواج پاکستان اور پنجاب پولیس کو کورونا کے خلاف جنگ میں اہم کردار پر ان کوخرا ج تحسین پیش کیا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ویڈ یو لنک کے …
گور نر پنجاب نے پنجاب بھر میں مزید10کورونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سینٹر زکے قیام کے اعلان کردیا

مزید خبریں
لاہور۔2اپریل(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پنجاب بھر میں مزید10کورونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سینٹر زکے قیام کے اعلان کردیاہے ۔گور نر پنجاب نے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اورناکوں پر موجود افواج پاکستان اور پنجاب پولیس کو کورونا کے خلاف جنگ میں اہم کردار پر ان کوخرا ج تحسین پیش کیا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ویڈ یو لنک کے ذریعے سیالکوٹ میں بھی کورونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سینٹرکا افتتاح کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز گور نرہاﺅس لاہور سے گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے ویڈ یو لنک کے ذریعے سیالکوٹ میں کورونا ٹیلی میڈیسن سینٹرکے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی اور تقر یب سے خطاب کے دوران کہا کہ الحمداللہ آج پنجاب بھر میں ہمارے کورونا ٹیلی میڈیسن سینٹرز کی تعداد23ہوگئی اور میں آج یہ اعلان کر رہا ہوں کہ ہم فوری طور پر عوام کو گھر بیٹھے کورونا کے بارے میں طبی راہنمائی کیلئے مزید 10کورونا ٹیلی میڈیسن سینٹرز بنائیں گے اور اگر ضرور ت ہوئی توان میں مزید بھی اضافہ کر دیا جائیگا ۔ اُنہوں نے کہا کہ صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی کورونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن 0304-1112101پر24گھنٹے ڈاکٹرز سے رابطہ کر سکتے ہیں انکی بھر پورراہنمائی کی جائیگی ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن سینٹرزسے ابتک50ہزار سے زائد افراد طبی راہنمائی حاصل کر چکے ہیں ہم مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انکے ساتھ ہیں ، کورونا کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان کا کرداربھی مثالی ہے،گھر وں سے باہر نکلنے والے اپنے اور دوسروں کیلئے خطرہ بن رہے ہیں خدا کیلئے عوام کورونا سے پیدا حالات کو سنجیدہ لیں اور گھر وں سے باہر نکلنے کی غلطی نہ کر یں۔ اُنہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کورونا سے بچاﺅ کیلئے اقدامات کرنے کیساتھ ساتھ غر یب خاندانوں کو راشن کی فراہمی کیلئے بھی تمام وسائل استعمال کررہی ہے اور حکومتی ادارے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے24گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ بعدازں گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے جیل روڈ ،گلبرگ ،بر کت مارکیٹ ،لبرٹی اور حسین چوک سمیت دیگر علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا اور اسی دوران مختلف ناکوں پر موجودہ افواج پاکستان اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہمیں افواج پاکستان اور پنجاب پولیس سمیت اپنے سیکورٹی اداروں پر فخر ہے جو مشکل کی اس گھڑی میں فر نٹ لائن پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اورانشاءاللہ مجھے یقین ہے کہ پاکستانی قوم اسی اتحاد اور جذبے کیساتھ ملکر کورونا کے خلاف جنگ میں بھی کامیاب ہو گی








