اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسل پرست ہندتوا مودی حکومت تمام عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے، نیا جموں و کشمیر تنظیم نو آرڈر 2020ءچوتھے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے، بھارت غیر قانونی اقدام کے ذریعے کورونا وباءکے دوران ہندتوا ایجنڈے …
وزیراعظم عمران خان کی مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسل پرست ہندتوا مودی حکومت تمام عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے، نیا جموں و کشمیر تنظیم نو آرڈر 2020ءچوتھے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے، بھارت غیر قانونی اقدام کے ذریعے کورونا وباءکے دوران ہندتوا ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے، پاکستان بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم ہندو بالادستی کے ایجنڈے پرکاربند نسل پرست مودی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کر کے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ جموں و کشمیر تنظیم نو آرڈر 2020ءچوتھے جینیوا کنونشن کی واضح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ غیرقانونی اقدام کا تو وقت بھی قابل مذمت ہے کیونکہ مودی سرکار دنیا کی کورونا پر مرکوز توجہ سے ناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی کے ہندو بالادستی کے ایجنڈے(ہندوتوا) کو آگے بڑھانےکی کوشش کررہی ہے۔اقوام متحدہ/عالمی برادری بھارت کے ہاتھوں سلامتی کونسل کی قراردادوں/عالمی قانون کی مسلسل پامالی رکوائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم اہلِ کشمیر کیساتھ یک زباں ہوکر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کیتازہ ترین بھارتی کوشش مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان ہندوستان کی ریاستی دہشتگردی اور کشمیریوں کو انکے حقِ خودارادیت کی فراہمی سے انکار کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتا رہے گا۔








