اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں 10 ہزار ڈاکٹرز اور طبی عملہ سمیت ساڑھے سات لاکھ رضا کاروں نے رجسٹریشن کرائی ہے، ضلعی، صوبائی اور یونین کونسل کی سطح پر منتخب نمائندے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کمیٹیوں میں شامل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کورونا …
کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں 10 ہزار ڈاکٹرز اور طبی عملہ سمیت ساڑھے سات لاکھ رضا کاروں نے رجسٹریشن کرائی ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سے متعلق بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں 10 ہزار ڈاکٹرز اور طبی عملہ سمیت ساڑھے سات لاکھ رضا کاروں نے رجسٹریشن کرائی ہے، ضلعی، صوبائی اور یونین کونسل کی سطح پر منتخب نمائندے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کمیٹیوں میں شامل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ صوبہ پنجاب سے 5 لاکھ، سندھ سے ایک لاکھ، خیبرپختونخوا سے 90 ہزار، بلوچستان سے 10 ہزار، آزاد جموں و کشمیر سے 8 ہزار اور گلگت بلتستان سے 4 ہزار سے زائد رضاکاروں نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کرائی ہے۔ رجسٹریشن کرانے والوں میں 2 ہزار سے زائد ڈاکٹروں سمیت 10 ہزار کے لگ بھگ طبی عملہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے حوالہ سے صوبوں سے بھی رابطہ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی ضلع کی سطح پر کمیٹیوں میں رکن قومی اسمبلی، تحصیل کی سطح پر ارکان صوبائی اسمبلی اور یونین کونسل کی سطح پر سیکرٹری یونین کونسل شامل ہوں گے، تمام سیاسی جماعتوں کے منتخب نمائندے ان کمیٹیوں میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکور کارڈ کے تحت اہلیت کا تعین کیا جائے گا، اس پروگرام میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔







