اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) نجی تعلیمی اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی پیرا نے نجی سکولوں کے طلباء کو فیسوں میں 20 فیصد رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیسوں میں رعایت اپریل اور مئی کی فیس میں دی جائے گی، یہ رعایت 5 ہزار سے کم فیس رکھنے والے سکولوں کیلئے نہیں ہے۔ نوٹیفکیشن میں سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ …
پیرا نے نجی سکولوں کے طلباء کو فیسوں میں 20 فیصد رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) نجی تعلیمی اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی پیرا نے نجی سکولوں کے طلباء کو فیسوں میں 20 فیصد رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیسوں میں رعایت اپریل اور مئی کی فیس میں دی جائے گی، یہ رعایت 5 ہزار سے کم فیس رکھنے والے سکولوں کیلئے نہیں ہے۔ نوٹیفکیشن میں سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپریل اور مئی کی فیسیں ماہانہ بنیادوں پر وصول کریں اور جن سکولوں نے پہلے ہی 2 ماہ کی فیس کے چالان جاری کر دیئے ہیں وہ چالان واپس لیں اور ایک ماہ کی فیس والے نئے چالان جاری کریں۔ پیرا نے سکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اساتذہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کو یقینی بنائیں اور تمام سکول حفظان صحت کے اصولوں کا بھی خیال رکھیں۔








