حکومت ملک میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقداماتوو اٹھا رہی ہے،وزیر مملکت تاشفین صفدر

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس تاشفین صفدر نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ''اے پی پی'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور حکومتی کوششوں کی بدولت کورونا وائرس کو شکت …

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس تاشفین صفدر نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور حکومتی کوششوں کی بدولت کورونا وائرس کو شکت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام جیسے پہلے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں اس کو جاری رکھیں تاکہ وائرس سے وہ محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے، اور جتنا ریلیف ممکن ہے عوام کو دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں