احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت ملک بھر میں 17 ہزار مراکز قائم ، 144ارب میں سے مستحقین کے لئے 49.2 ارب روپے بینکوں کو ریلیز ہوچکے ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غریب، نادار اور پسماندہ علاقوں کے مکینوں کو ریلیف پہنچانا وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے، حکومت مشکل حالات میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گی، وزیراعظم کا بلوچستان کا دورہ پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں کرونا کے خلاف جاری قومی کاوشوں کو تقویت دینا ہے، …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غریب، نادار اور پسماندہ علاقوں کے مکینوں کو ریلیف پہنچانا وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے، حکومت مشکل حالات میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گی، وزیراعظم کا بلوچستان کا دورہ پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں کرونا کے خلاف جاری قومی کاوشوں کو تقویت دینا ہے، متحد ہوکر چیلنج پر قابو پائیں گے اور سرخرو ہوں گے۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے بلوچستان کے عوام کیلئے اشیائے خوردونوش کی بلاتعطل فراہمی اور صوبے بھر میں مستحقین کیلئے راشن کی بروقت ترسیل ممکن بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی ہے، معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور روزگار کے مواقع کو پیدا کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کرنے پر زور عمران خان کی بلوچستان کے عوام کے ساتھ وابستگی اور احساس کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل سے احساس ایمرجنسی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے، ادائیگیوں کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں 17 ہزار مراکز ز قائم کیے جا چکے ہیں،مستحقین کے لئے 144ارب میں اب تک 49.2 ارب روپے بینکوں کو ریلیز ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباءکے باعث جو خاندان معاشی طور پر بری طرح متاثر ہوئے حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔