اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں ایک سال کے عرصہ میں مجموعی طورپر61.65 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2019ءکے اختتام سے لیکرمارچ 2020ءتک مدت میں شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں 35لاکھ،45 ہزار،993 ملین روپے کااضافہ ہواہے،گزشتہ سال مارچ کے اختتام پرشیڈول بنکوں کی سرمایہ کاری کاکل حجم 57 لاکھ، 50 ہزار،987 ملین …
شیڈول بنکوں کی سرمایہ کاری میں ایک سال میں 61.65 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں ایک سال کے عرصہ میں مجموعی طورپر61.65 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2019ءکے اختتام سے لیکرمارچ 2020ءتک مدت میں شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں 35لاکھ،45 ہزار،993 ملین روپے کااضافہ ہواہے،گزشتہ سال مارچ کے اختتام پرشیڈول بنکوں کی سرمایہ کاری کاکل حجم 57 لاکھ، 50 ہزار،987 ملین روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔مارچ 2020ءکے اختتام پرشیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کا کل حجم 92 لاکھ، 96 ہزار،980 ملین روپے ریکارڈ کیا گیاہے۔اعدادوشمارکے مطابق فروری 2020ءکی نسبت مارچ میں شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں 6.25 فیصد کااضافہ دیکھنے میں آیا۔فروری کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 87 لاکھ،25 ہزار،394 ملین روپے تھا جبکہ مارچ کے اختتام پریہ 92 لاکھ،96 ہزار،980 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا۔








