وزیر اعظم کا پشاور میں احساس پروگرام امدادی مرکز کا دورہ ،مستحقین کو امدادی رقوم کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا ،منتظمین سے تفصیل بھی معلوم کی

پشاور۔10اپریل (اے پی پی)وزیر اعظم پاکستان عمران خان جمعہ کے روز دورہ پشاور کے دوران احساس پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم کے لئے قائم مرکز بھی گئے ، یہ مرکز حیات آباد کے فیز 5 میں ویمن ڈگری کالج میں قائم کیا گیا ہے اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان ، وزیر اعلیٰ محمود خان ، وفاقی وزیر اسد عمر ، وزیر مملکت شہر یار آفریدی …

پشاور۔10اپریل (اے پی پی)وزیر اعظم پاکستان عمران خان جمعہ کے روز دورہ پشاور کے دوران احساس پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم کے لئے قائم مرکز بھی گئے ، یہ مرکز حیات آباد کے فیز 5 میں ویمن ڈگری کالج میں قائم کیا گیا ہے اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان ، وزیر اعلیٰ محمود خان ، وفاقی وزیر اسد عمر ، وزیر مملکت شہر یار آفریدی اور وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ وزیر اعظم نے مرکز میں مستحقین کو امداد ی رقوم کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔ انھوں نے مرکز کے منتظمین سے رقوم کی تقسیم کے عمل کی تفصیلات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں رقوم کی تقسیم کے دوران مستحقین کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جا رہا اور اس کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس وبا کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کو بھی پوری طرح ملحوظ خاطر رکھا جا رہا ہے ۔